العلاء لمحات‘: آیندہ رنگا رنگ میلہ 21 دسمبرکوشروع ہوگا

October 28, 2021

لاہور(نیٹ نیوز) سعودی عرب کے شاہی کمیشن برائے العلاء کے چیف ایگزیکٹوآفیسر(سی ای او)عمروالمدنی نے بتایا ہے کہ ’’العلاء میں21 دسمبرکوموسم سرما کا تیسرا میلہ شروع ہوگا اوراس میں چار تیوہارشامل ہوں گے۔ انھوں نے الریاض میں پانچویں سالانہ مستقبل سرمایہ کاری اقدام کانفرنس (فیوچرانویسٹمنٹ انیشی ایٹو،ایف آئی آئی) میں اس میلے کی تفصیل کا علان کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ’’21 دسمبر کو ہم اپنے تیسرے موسمی میلے کا آغازکریں گے اور’العلاء لمحات‘کے بینرتلے ہم چارمنفرد تیوہارمنعقد کریں گے۔