ہم 135 میں تو پیٹرول نہیں دیتے تو میچ کیسے دیتے: ریشم

October 28, 2021

پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریشم نے پاکستان کے ہاتھوں نیوزی لینڈ کی شاندار شکست کے بعد سوشل میڈیا پر مزاحیہ پیغام جاری کردیا۔

ریشم نے سنسنی خیز مقابلے میں پاکستان کی شاندار کامیابی کے بعد فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نیوزی لینڈ کے لیے خصوصی اسٹوری شیئر کی۔

اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ ’نیوزی لینڈ والو! 135 میں تو ہم پیٹرول نہیں دیتے تو آپ کو میچ کیسے دے دیتے۔‘

واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے دوسرے میچ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دی۔

شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے دوسرے میچ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔