کالعدم تنظیم سے جھڑپ، شہید ASI کی میت گھر منتقل

October 28, 2021


کالعدم تنظیم اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے دوران شہید ہونے والے اے ایس آئی محمد اکبر اعوان کی میت ان کے قصور میں واقع آبائی گھر پہنچا دی گئی۔

شہید پولیس اہلکار محمد اکبر اعوان قصور کی تحصیل چونیاں کے رہائشی تھے، جو جھڑپوں کے دوران فائرنگ سے شہید ہوئے تھے۔

ورثاء کے مطاق شہید اے ایس آئی اکبر اعوان کی نمازِجنازہ آج صبح 11 بجے کمیٹی باغ چونیاں میں ادا کی جائے گی۔

اہلِ خانہ کے مطابق شہید اے ایس آئی محمد اکبر چونیاں کے نواحی گاؤں عالم والا کھوہ کے رہائشی تھے۔

شہید کے بھائی کے مطابق محمد اکبر نے پسماندگان میں 7 سالہ بیٹی چھوڑی ہے، ان کی اہلیہ 6 ماہ قبل انتقال کر گئی تھیں۔

شہید کے بھائی کا کہنا ہے کہ مذہب کسی کے بھائی باپ کو اس طرح شہید کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم بھی عاشقِ رسول ﷺ ہیں مگر کسی کے بھائی یا باپ کو مار نا جائز نہیں، حکومت کو یہ مسئلہ حل کرنا چاہیئے۔