پروگرام خود نہ کرسکا تو کسی کو بھی نہیں کرنے دوں گا، نعمان نیاز

October 28, 2021


پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) کے اسپورٹس اینکر پرسن نے کہا ہے کہ اگر وہ خود ٹی وی شو نہ کرسکے تو کسی اور کو بھی نہیں کرنے دیں گے۔

ذرائع کے مطابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کے ساتھ ہوئے تنازع کے لیے بنائی گئی انکوائری کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں ایم ڈی پی ٹی وی نے ڈاکٹر نعمان نیاز کو اسپورٹس پروگرام میں متبادل اینکر لانے کی ہدایت کی۔

ذرائع نے بتایا کہ اس ہدایت پر ڈاکٹر نعمان نیاز نے اپنی جگہ متبادل اینکر پرسن لانے سے معذرت کرلی۔

ڈاکٹر نعمان نیاز نے کمیٹی اجلاس میں موقف اختیار کیا کہ ’پروگرام خود نہ کرسکا تو کسی کو بھی نہیں کرنے دوں گا۔‘