کالعدم تنظیم کے ساتھ مذاکرات پنجاب اور وفاقی حکومت نے کرنے ہیں، گورنر پنجاب

October 28, 2021

گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ کالعدم تنظیم کے ساتھ مذاکرات پنجاب اور وفاقی حکومت نے کرنے ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ اب بھی کوشش کریں گے معاملات کو احسن طریقے سے حل کریں۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ تمام ذمہ داری سیاست دانوں پر عائد کرنا صحیح نہیں ہے۔

چوہدری سرور نے کہا کہ لوگوں میں قوت برداشت کم ہو گئی ہے، سیاست میں تحمل لانے کی ضرورت ہے۔