روس میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ، ریکارڈ کیسز و اموات

October 28, 2021

روس میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، جس کے باعث ماسکو میں 11 دن کیلئے شٹ ڈاؤن کا نفاذ کیا گیا ہے۔

ماسکو سے خبر ایجنسی کے مطابق روسی دارالحکومت میں 7 نومبر تک اسکول، ریسٹورنٹس، کھیلوں اور تفریح کے مقامات بند رہیں گے۔

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ روس میں آج کورونا کے ریکارڈ 40 ہزار کیس اور 1159 اموات رپورٹ ہوئیں۔