مرمت کا کام، کنگ عبدالعزیز ایئرپورٹ کے شمالی ٹرمینل کا راستہ ایک ماہ کیلئے بند

October 28, 2021

سعودی عرب کے کنگ عبدالعزیز ایئرپورٹ کے شمالی ٹرمینل کی طرف جانے والا راستہ ایک ماہ کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

جدہ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق سعودی محکمہ شہری ہوابازی نے کہا ہے کہ شمالی ٹرمینل کے لیے متبادل رستے کا نقشہ جاری کر دیا گیا ہے۔

محکمہ شہری ہوا بازی کے مطابق شمالی ٹرمینل کے ایگزٹ میں یکم نومبر سے مرمت کا کام شروع ہوگا۔