پاکستان کی جیت پر واٹس ایپ اسٹیٹس لگانا جرم بن گیا

October 28, 2021

پاکستان کی جیت پر واٹس ایپ اسٹیٹس لگانا جرم بن گیا، آگرہ میں تین کشمیری طلبا پر سائبر دہشت گردی اور مذہبی منافرت کے الزام کے تحت مقدمہ درج کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ان طلبا پر تعلیمی ادارے میں داخلہ معطل کردیا گیا جبکہ تینوں کو گرفتار بھی کرلیا گیا۔

دوسری جانب راجستھان میں بھی اسکول ٹیچر سمیت 7 افراد پر پاکستان کی جیت کا جشن منانے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ادھر اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی ادیتیا ناگ کا کہنا ہے کہ جشن منانے والوں پر بغاوت کے الزامات عائد ہوں گے۔

میچ والے روز بی جے پی کے یوتھ ونگ اور دیگر ارکان نے آگرہ میں یونیورسٹی میں گھس کر طلبہ سے مار پیٹ اور ان کے کمروں میں توڑ پھوڑ کی تھی۔

انتظامیہ نے ملزمان کے خلاف کارروائی تک تعلیمی ادارہ بند کردیا ہے۔