برطانیہ کا آئندہ ہفتے مزید 7 ممالک کو سفری ریڈ لسٹ سے نکالنے کا اعلان

October 28, 2021

برطانوی وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا ہے کہ اگلے ہفتے اپنی کورونا سفری ریڈ لسٹ سے مزید 7 ممالک کو نکال دیں گے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانوی وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا ہے کہ اگلے ہفتے کولمبیا، ڈومینیکن ریپبلک، ایکواڈور، ہیٹی، پاناما، پیرو اور وینزویلا کو کورونا سفری ریڈ لسٹ سے نکال دیں گے۔

ریڈ لسٹ میں شامل ممالک سے آنے والے افراد کو 10 دن قرنطینہ میں رہنا ہوتا ہے۔

برطانوی وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ برطانوی تسلیم شدہ ویکسینیشن والے ملکوں میں مزید 30 ملک شامل کریں گے۔