امارات نے گوانتا ناموبے کے 12 سابق یمنی قیدیوں کو یمن بھیج دیا

October 28, 2021

متحدہ عرب امارات نے گوانتا ناموبے جیل کے 12 سابق یمنی قیدیوں کو یمن بھیج دیا۔

مقامی عہدیدار اور وکیل کے مطابق یمن پہنچنے والے قیدیوں کی جلد رہائی کا امکان ہے۔

یمنی حکومتی عہدیدار نے تصدیق کی کہ اماراتی طیارہ 12 قیدیوں کو لے گزشتہ روز یمن کے شہر المکلا پہنچا۔

خبر ایجنسی کے مطابق 2015 سے 2017 کے درمیان گوانتانامو بے سے امارات منتقل کیے جانے والے 18 قیدیوں میں یہ 12 قیدی بھی شامل تھے۔

امریکا میں11 ستمبر حملے کے بعد ان قیدیوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔