12 یورپی ملکوں کا اسرائیل سے مزید یہودی بستیوں کی تعمیر کا منصوبہ روکنے کا مطالبہ

October 28, 2021

12 یورپی ملکوں کے گروپ نے اسرائیل سے مزید یہودی بستیوں کی تعمیر کا منصوبہ روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

فرانس، جرمنی، اٹلی سمیت 12 ملکوں نے اپنے مشترکا بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کو "فوری طور پر" بستیوں کی تعمیر کا اپنا فیصلہ واپس لینا چاہیے، گزشتہ روز امریکا نے بھی اسرائیلی منصوبے پر تنقید کی تھی۔

اسرائیل کا مغربی کنارے میں یہودی آبادکاروں کیلئے مزید 3 ہزار نئے گھروں کے تعمیر کا منصوبہ ہے۔