آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ، پاکستان دوسری پوزیشن پر آگیا

October 30, 2021


ورلڈ کپ میں تین میچ جیت کر پاکستان، بھارت سے آگے نکل کر آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں دوسری پوزیشن پر آگیا۔

ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی رینکنگ میں انگلینڈ پہلے اور بھارت تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

ٹورنامنٹ سے پہلے پاکستان بھارت سے 5 پوائنٹس پیچھے تھا، آئی سی سی رینکنگ میں پاکستان کے رینکنگ پوائنٹس 265 ہوگئے۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 میں اب تک بھارت، نیوزی لینڈ اور افغانستان کو شکست دے چکا ہے۔