زلفی بخاری کا بھارتی گلوکار کے لیے نیک خواہشات کا اظہار

November 02, 2021

وزیراعظم عمران خان کے سابق معاونِ خصوصی زلفی بخاری نے بھارتی اداکار و گلوکار گپی گریوال کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے بھارتی گلوکار کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کی آنے والے فلم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

سابق معاونِ خصوصی نے بتایا کہ گپی گریوال کی فلم 5 نومبر کو ریلیز ہوگی، امید کرتے ہیں کہ یہ بلاک بسٹر ثابت ہو۔

واضح رہے کہ بھارتی پنجابی فلم ’کیری آن جٹا‘ سے شہرت پانے والے گپی گریوال پاکستان سے محبت کا اظہار کرچکے ہیں، اور واہگہ بارڈر کے راستے بھارت سے پاکستان بھی پہنچے تھے۔