بلاول بھٹو کی مہنگائی پر ہفتہ وار رپورٹ روکنے کی مخالفت

November 11, 2021

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ادارہ شماریات کی مہنگائی پر ہفتہ وار رپورٹ روکنے کی مخالفت کردی۔

بلاول بھٹو نے ادارہ شماریات سے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عوام سے مہنگائی کے اعداد و شمار چھپانے سے ملک میں مہنگائی کم نہیں ہوگی۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ حکومت اعداد و شمار چھپانے کے بجائے مافیا کو نوازنا اور کرپشن بند کرے، آمرانہ ادوار میں بھی مہنگائی کے اعداد و شمار عوام سے چھپانے کی کوشش نہیں کی گئی۔