زیارت میں موسم شدید سرد ہوگیا

November 14, 2021

بلوچستان کے ضلع زیارت اور گردو نواح میں تیز ہواؤں اور آندھی کے بعد موسم شدید سرد ہوگیا ہے ، گیس پریشر میں کمی نے شہریوں کی مشکلات کو بھی بڑھا دیا ہے۔

وادیٔ زیارت اور گردونواح میں تیز ہوائیں اور آندھی چلنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے اور سردی کی شدت میں اضافے سے شہریوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔

زیارت میں تیز آندھی سے ہرطرف گرد و غبار کے بعد نظام زندگی شدید متاثر ہوا ، طوفانی ہواؤں سے حد نگاہ بھی کم ہوگئی ۔

دوسری جانب وادیٔ زیارت میں شدید سردی میں گیس پریشر نہ ہونے کی وجہ سے مکینوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے ۔