حکومت کی بیساکھیاں ہل چکی ہیں، شیری رحمان کا دعویٰ

November 16, 2021

پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ حکومت بیساکھیوں کے سہارے چل رہی ہے۔

سینیٹ اجلاس سے خطاب میں شیری رحمان نے کہا کہ حکومت کی بیساکھیاں ہل چکی ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان نے پی پی سینیٹر کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پر دم نکلے، ہم 5 سال گزاریں گے۔

قائد ایوان سینیٹر ڈاکٹر وسیم شہزاد نے کہا کہ اتحادیوں کے ساتھ بہترین تعلقات ہیں، بیساکھی کی طلب میں تو اپوزیشن گلی گلی پھر رہی ہے، عمران خان کو بیساکھی کی ضرورت نہیں۔

اپوزیشن نے مشاورت کےبغیر پارلیمنٹ کا مشترکا اجلاس طلب کیے جانے پر سینیٹ سے واک آؤٹ کیا۔ کورم پورا نہ نکلنے پر سینیٹ کا اجلاس جمعہ کی صبح ساڑھے 10 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔