مونچھوں سےتیار کیاگیا عجیب و غریب سوٹ

November 22, 2021

آسٹریلوی ماہرین نے مرد کی مونچھوں کے بال سے عجیب و غریب سوٹ تیار کرلیا ہے۔

اس حوالے سے ایک آگاہی گزشتہ کئی برس سے آسٹریلیا کی موویمبر فاؤنڈیشن کی جانب سے چلائی جارہی ہے جس میں وہ ہر سال ایک پروگرام کا انعقاد کرتے ہیں جس میں مردوں کو مونچھے رکھنے کی ترغیب دلاتے ہیں۔

اس سال بھی موویمبر فاؤنڈیشن نے پروگرام کا انعقاد کیا اور اس سلسلے میں آسٹریلیا کے مینز ویئر برانڈ پولیٹکس نے ویژول کے ساتھ مردوں کی مونچھوں سے ایک منفرد اور عجیب و غریب سوٹ تیار کرلیا۔

مونچھوں سے تیار کیے گئے سوٹ کو لوگوں نے انتہائی عجیب سوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ سوٹ دیکھنا بہت ناگوار گزرا لیکن یہ سب ایک اچھے مقصد سے بنایا گیا ہے۔