سوڈان سے ملزمان کی حوالگی کا معاہدہ، سعودی کابینہ نے منظوری دیدی

November 24, 2021

ریاض (شاہدنعیم) سعودی کابینہ نے سوڈان سے ملزمان کی حوالگی کے معاہدے کی منظوری دے دی، سعودی کابینہ کا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت اجلاس ہوا، کابینہ نےسوڈان میں امن، تحفظ استحکام، خوشحالی کے ہر اقدام کی حمایت کے عزم کا اظہار کیا ، سوڈان میں عبوری دور کے فریقوں کے درمیان معاہدے کا خیر مقدم کیا، منی لانڈرنگ اور دہشتگردی کی فنڈنگ کے انسداد سے متعلق اقوام متحدہ کی بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے کا مطالبہ کیا -