کانگو میں باغیوں نے گاؤں کو آگ لگا دی، 6 بچوں سمیت 12 افراد ہلاک

November 24, 2021

کراچی (نیوزڈیسک )افریقی ملک کانگو میں مسلح باغیوں نے ایک گاؤں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 6بچوں اور 2خواتین سمیت 12افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کانگو کے صوبے ایتوری میں مسلح باغیوں نے ایک ایسے گاؤں پر حملہ کردیا جہاں بے گھر افراد عارضی طور پر پناہ لیے ہوئے تھے۔

مسلح باغیوں نے گھروں کو آگ لگا دی اور اپنی جان بچا کر بھاگنے والے میکنوں پر اندھا دھند فائرنگ کی جب کہ مکینوں کے املاک کو بھی لوٹا گیا۔باغیوں کے حملے میں 12افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔