انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر 74 پیسے مہنگا ہوگیا

November 24, 2021

انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں آج ڈالر کا بھاؤ 74 پیسے بڑھا ہے۔کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 176 روپے 4 پیسے ہے۔

سی ای او شجر کیپیٹل ریحان عتیق کے مطابق شرح سود بڑھانے سے روپے کی قدر بڑھی تھی، لیکن امریکا میں شرح سود بڑھنے کے اندازوں پر ڈالر عالمی سطح پر مہنگا ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی روپیہ مارکیٹ بیس ہے اس پر بھی اثر ہوگا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے مہنگا ہوکر 177.50 روپے کا ہے۔