سعودی عرب کی برآمدات میں 28 فیصد سے زائد اضافہ

November 25, 2021

ریاض(شاہدنعیم) سعودی عرب کی تیل کے علاوہ مصنوعات کی برآمدات میں 28فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا ۔ جنرل اتھارٹی برائے شماریات کے حوالے سے کہا گیاہے کہ گذشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں رواں سال کی تیسری سہ ماہی میں غیر تیل برآمدات میں 28.4 فیصد کا اضافہ ہوا ۔ پلاسٹک اور کیمیائی مصنوعات کی ترسیل میں اضافے کے باعث برآمدات کی مالیت بھی بڑھی ہے ستمبر میں غیر تیل برآمدات میں 38.2 فیصد کا اضافہ ہوا تھا جبکہ گذشتہ سال اسی عرصے میں برآمدات کی مالیت 18.3 ارب سعودی ریال سے بڑھ کر 25.3 ارب سعودی ریال کی ہوئی تھیں۔