پشاور، سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ، 2 پولیس اہلکار شہید

November 25, 2021

پشاور (اے پی پی) پشاورمیں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ سے دو پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے، پولیس نے اطلاع ملنے پر مشتبہ گھروں پرچھاپہ مار، اس دوران گھرسے ملزمان نے فائرنگ کردی جسکے نتیجے میں تاتارا اور شرقی پولیس کے دواہلکار شہیدہوگئے۔ آئی جی نے سات خطرناک ملزمان کوآٹومیٹک اسلحہ سمیت گرفتارکرنے کا دعویٰکیاہے جبکہ متعلقہ پولیس نے گھرکے مالک کو بھی گرفتار کرلیا۔گزشتہ شب پولیس کو اطلاع ملی کہ فیزسیون حیات آبادمیں حمزہ نامی شخص کے گھرمیں مشکوک افراد موجود ہیں۔ پولیس کے مطابق جونہی پولیس پارٹی گھرپرچھاپہ مارنے کی کوشش کررہی تھی توگھرسے مشکوک افرادنے فائرنگ کردی۔