مختلف شخصیات نے بسم اللہ کاکڑ کی عیادت کی

November 25, 2021

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ ، سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی ، صوبائی وزیر اے این پی کے رہنما انجینئر زمرک خان اچکزئی ، پی پی پی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ملک زیشان حسین ، رخشان ڈویژن کے صدر نعیم بلوچ ، صوبائی رہنما ملک عبدالحمید کاکڑ ، ربانی خلجی ، سپورٹس ونگ کے صدر شہزادہ کاکڑ ، سید عبدالحق شاہ ، ملک عبدالعزیز زرکون اور دیگر نے بدھ کو نجی اسپتال جاکر پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سابق صوبائی وزیر بسم اللہ خان کاکڑ کی عیادت کی ۔