سلمان خان کی باڈی گارڈ کیساتھ دلچسپ ویڈیو

November 26, 2021

بھارتی اداکار سلمان خان کی جانب سے اپنے باڈی گارڈ کے ہمراہ بنائی گئی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے۔

سلمان خان کی نئی فلم ’انتِم‘ کل بروز ہفتہ ریلیز کی جائے گی، اس فلم سے لیے گئے کچھ ڈائیلاگز پر سلمان خان کی اپنے باڈی گارڈ شیرا کے ساتھ ایک دلچسپ ویڈیو بنائی گئی ہے۔


سلمان خان اس فلم میں ایک سکھ سردار کا کردار ادا کر رہے ہیں اور فلم کے وائرل ڈائیلاگز بھی سردار کے غصے سے متعلق ہیں جس میں سردار کی جانب سے غصہ دلانے والے کو دھمکی دی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ شیرا سلمان خان کا 24 سال پرانا باڈی گارڈ ہے جو کہ کئی بار نجی تقریب اور سوشل میڈیا پر بھی سلمان خان کے ساتھ نظر آ چکا ہے۔