شاہ رخ کی بیٹی سوہانا خان نیویارک چھوڑنے پر افسردہ

November 26, 2021

بالی ووڈ کے کنگ خان، شاہ رخ کی بیٹی سوہانا خان نیویارک چھوڑنے پر کافی دل شکستہ ہیں۔

یاد رہے کہ سوہانا خان امریکا کی نیویارک یونیورسٹی میں فلم میکینگ کی طالبہ ہیں۔

اپنے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں انھوں نے نیویارک چھوڑنے کے حوالے سے اپنی دل شکستگی کا اظہار کیا تو جواب میں ان کی دوستوں نے انھیں مستقبل کے حوالے سے نیک خواہشات کے پیغامات روانہ کیے۔

یاد رہے کہ وہ اکثر اپنی نیویارک میں گزرنے والی زندگی کے حوالے سے جھلکیاں شیئر کرتی رہی ہیں۔