عصر ملک نے ملالہ سے پہلی ملاقات کی یادیں شیئر کردیں

November 26, 2021

نوبیل انعام یافتہ اور انسانی حقوق کی سرگرم کارکن ملالہ یوسفزئی کے شوہر عصر ملک نے اپنی اہلیہ سے پہلی ملاقات کے بارے میں بتا دیا، انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر یادگار تصویر بھی شیئر کردی۔

عصر ملک نے ملالہ یوسفزئی کی گریجویشن کی تقریب سے متعلق ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہ جگہ ہے جہاں ہم پہلی مرتبہ ملے تھے، آج وہ پہلے سے بھی زیادہ خاص لگ رہی ہے۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ملالہ کی گریجویشن تکمیل کے موقع کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وہ جگہ جہاں ہم پہلی بار ملے تھے، ملالہ کے گریجویشن کے دن کچھ زیادہ خاص محسوس ہوئی۔

عصر ملک نے اس پیغام کے ساتھ دل کی ایموجی بھی شیئر کی۔

واضح رہے کہ امن کی نوبیل انعام یافتہ اور انسانی حقوق کی سرگرم کارکن ملالہ یوسفزئی نے 9 نومبر کو اپنے ٹوئٹرپیغام کے ذریعے انکشاف کیا تھا کہ ان کا نکاح ہو گیا ہے۔

نکاح کے بعد ملالہ نے ایک مضمون میں بتایا تھا کہ اُن کی اور عصر کی پہلی ملاقات 2018 میں اس وقت ہوئی تھی جب عصر اپنے دوستوں سے ملنے آکسفورڈ آئے ہوئے تھے۔

ملالہ یوسفزئی نے گذشتہ برس آکسفورڈ یونیورسٹی سے اپنی ڈگری مکمل کی تھی، تاہم اب ان کی باقاعدہ گریجویشن کی تقریب منعقد ہوئی ہے۔