چٹاگانگ اسٹیڈیم کے باہر آتشزدگی

November 27, 2021

چٹاگانگ (جنگ نیوز) پاکستان اور بنگلادیش کے پہلے ٹیسٹ کے دوران اسٹیڈیم کے باہر آگ لگ گئی۔ بنگلادیشی میڈیا کے مطابق آگ چوہدری ظہور احمد اسٹیڈیم سے ایک کلو میٹر دور واقع فیکٹری میں لگی تھی جس کا دھواں اسٹیڈیم کی طرف بھی آتا دکھائی دیا۔ البتہ اس سے کھیل متاثر نہیں ہوا ۔