مدینے میں مسافر بس ٹرک سے ٹکرا گئی، 4 افراد جاں بحق

November 27, 2021

ریاض (جنگ نیوز )سعودی عرب کے صوبے مدینہ میں مسافر بس سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں4افراد جاں بحق اور 48زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے صوبے مدینہ کی الحجرہ ہائی وے پر ایک مسافر بس سامنے سے آنے والے تیز رفتار ٹرک سے ٹکرا گئی۔تصادم اتنا خوفناک تھا کہ مسافر بس کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ حادثے میں 4 افراد ہلاک اور 48 زخمی ہوگئے جنھیں اسپتال میں منتقل کیا گیا۔اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ 6 زخمیوں کی حالت نازک ہیں جنھیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے۔