مکہ مکرمہ(شاہدنعیم) سعودی عرب میں تعلیمی اداروں میں تعطیلات اور معتمرین کیلئے آسان شرائط کے بعدلاکھوں زائرین نے مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز جمعہ ادا کی -
مسجد الحرام کی پہلی منزل سے صرف طواف کعبہ کرنے والوں کو اجازت دیے جانے کے بعد اعتمرنا ایپ پر طواف کے پرمٹ کی سہولت بھی مہیا کردی گئی،سہولت و رہنمائی کے لیے 4 ہزار کارکن جن میں مردوخواتین شامل ہیں کے علاوہ 200 سپروائزرز کو متعین کیا گیا ہے ۔