کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی تاریخ سامنے آ گئی

November 27, 2021

بھارتی اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی اگلے ماہ ہونے والی شادی کی تاریخ سے متعلق خبریں زیرِ گردش ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وکی کوشل اور کترینہ کیف کی اگلے ماہ ہونے والی شادی کی تاریخ سامنے آگئی ہے، وکی کوشل اور کترینہ کیف کی شادی اگلے ماہ کی 9 تاریخ کو ہونا طے پائی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کترینہ کیف دسمبر کی 9 تاریخ کو راجھستان کے ایک پر تعیش فورٹ میں اداکار وکی کوشل کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی جبکہ اس جوڑی کی مہندی اور سنگیت کی رسمیں دسمبر کی 7 اور 8 تاریخ کو ہونا طے پائی ہیں۔

واضح رہے کہ تا حال کترینہ کیف اور وکی کوشل نے اپنی شادی سے متعلق چُپ سادھی ہوئی ہے اور شادی سے متعلق پھیلی افواہوںکی نہ تصدیق اور نہ ہی تردید کی جا رہی ہے۔