سرکاری اراضی پر قبضوں میں حکومتی لوگ شامل ہوتے ہیں، حسان خاور

November 27, 2021

ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور کا کہنا ہے کہ سرکاری اہلکاروں کی ملی بھگت کے بغیر قبضہ نہیں ہو سکتا، آئندہ غفلت کے مرتکب سرکاری اہلکاروں کو شریک جرم سمجھا جائے گا، سرکاری اراضی پر قبضوں میں حکومتی لوگ ضرور شامل ہوتے ہیں۔

حسان خاور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ قبضہ مافیہ کیخلاف کارروائی سیاسی انتقام نہیں ہے، ایک لاکھ 88 ہزار سرکاری اراضی واگزار کرائی جاچکی، واگزار کرائی گئی زمینیں اپنے اپنے محکموں کو واپس کی جا رہی ہیں، قبضہ مافیا قبضے کے دوران کسی بھی حد تک جا سکتا ہے، قبضہ مافیا عمارتوں کو جلانے سے بھی گریز نہیں کرتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ قبضہ مافیا انسانی جانوں کا بھی خیال نہیں کرتا، اینٹی کرپشن اور پولیس نے قبضہ مافیا کیخلاف بھرپور کردار ادا کیا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ قبضہ مافیا کیخلاف کسی قسم کی رعایت نہیں کی جائے گی، کردار کشی اور ذاتی حملے مسلم لیگ ن کا وتیرہ رہا ہے، 5 ہفتوں میں باقی کی سرکاری اراضی بھی قبضہ مافیا سے واگزار کرا لیں گے۔