مداحوں کا وکی کوشل سے شادی کے اعلان کا مطالبہ

November 27, 2021

بھارتی اداکار وکی کوشل کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنی نئی تصویر شیئر کی گئی ہے جس پر اُن کے مداح ناراض نظر آ رہے ہیں۔

2018ء کی بھارتی فلم ’راضی‘ میںپاکستانی فوجی آفیسر کا کردار ادا کرنے والے اداکار وکی کوشل کے سوشل میڈیا پر نئی تصویر اپلوڈ کرنے پر مداح اُن سے ناراض ہو گئے ہیں۔

وکی کوشل نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ’زمین پر اُن کی پسندیدہ ترین جگہ۔‘

اس تصویر میں اداکار کیمرے کے ساتھ کسی شوٹ پر نظر آ رہے ہیں، وکی کوشل کی یہ تصویر دیکھ کر مداح تذبذب اور برہمی کا اظہار کر رہے ہیں۔

جہاں وکی کوشل کے مداحوں کی امیدوں کے مطابق اُنہیں شادی کی تیاریوں میں مصروف ہونا چاہیے تھا وہیں اُن کا پسندیدہ اداکار شوٹنگ میں مصروف ہے۔

وکی کوشل کی اس تصویر پر مداح اُن سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ شادی کا اب اعلان کر دیں، انتظار کرنا اُنہیں اچھا نہیں لگ رہا۔

واضح رہے کہ تا حال کترینہ کیف اور وکی کوشل کی جانب سے اپنی شادی سے متعلق پھیلی افواہوں کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔