سونیا حسین کی قلاشی لباس میں ویڈیو وائرل

November 27, 2021

پاکستان کی معروف اداکارہ سونیا حسین کی سوشل میڈیا پر قلاشی لباس پہنے ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔

جیو ڈرامہ سیریل ’حاصل‘ کی اداکارہ سونیا حسین کو اگر پاکستان کی ورسٹائل اداکارہ اور فیشن ایبل شخصیت کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا، سونیا حسین اپنے مداحوں کے ساتھ آئے دن اپنی نئی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں دیکھ کر محسوس ہوتا ہے کہ سونیا حسین دورِ جدید کے مطابق چلتی ہیں اور فیشن سے متعلق اچھی سوجھ بوجھ بھی رکھتی ہیں ۔


سونیا حسین کی جانب سے شیئر کی گئی ان تصاویر اور ویڈیوز پر مداحوں کی جانب سے اُن سے محبت کا اظہار بھی کیا جاتا ہے۔

سونیا حسین کی سوشل میڈیا انسٹا گرام پر تیزی سے نئی ویڈیوز اور تصویریں وائرل ہو رہی ہیں جس میں انہیں روایتیقلاشی لباس پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

سونیا حسین کی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ خوبصورت قلاشی لباس پہن کر کس قدر خوشی محسوس کر رہی ہیں۔


سونیا حسین کی اس ویڈیو پر اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب تعریفی کمنٹ بھی کیے جا رہے ہیں۔