کے پی کے سرکاری دفاتر میں انتہا کی کرپشن ہورہی ہے، لیاقت خٹک

November 27, 2021

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رکن خیبر پختونخوا اسمبلی اور وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک نے الزام لگایا ہے کہ خیبر پختونخوا کے سرکاری دفاتر میں انتہا کی کرپشن ہورہی ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہوئے لیاقت خٹک کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کرپشن کے خاتمے کے نعرے کے ساتھ اقتدار میں آئی تھی مگر صوبے میں کرپشن ختم ہونے کے بجائے بڑھ چکی ہے۔

لیاقت خٹک نے کہا کہ کوئی نیا پاکستان نہیں ہے، وہی پرانا پاکستان ہے جہاں ضلعی سرکاری دفاتر اور ترقیاتی کاموں میں کرپشن عروج کو پہنچ چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو کرپشن سے آگاہ کرنے کے لئے وقت مانگا تھا مگر وقت نہیں دیا گیا۔