امیتابھ بچن کا پاک بھارت ستاروں کے اچھے لمحات پر نوٹ

November 27, 2021

فوٹو: فائل

بھارت کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے باوجود دونوں ممالک کے اسٹارز کے درمیان اچھے لمحات کو اپنے نوٹ میں دنیا کے سامنے اُجاگر کردیا۔

انہوں نے بھارتی اخبار میں ایک مضمون تحریر کیا جس میں 26 نومبر 2008 میں ممبئی میں ہونے والے حملوں سے متعلق اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

ممبئی میں ہوئے ان حملوں کے بعد سے پاک بھارت کشیدگی بڑھتی ہی رہی ہے، جبکہ اسے کم کرنے سے متعلق کچھ پہلوؤں پر امیتابھ بچن نے اپنے مضمون میں روشنی ڈالی۔

انہوں نے لکھا کہ دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کے باوجود کبھی ان ممالک کے اسٹارز کا گرم جوشی کیساتھ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچ کے بعد گلے ملنا وائرل ہوا۔

ساتھ میں انہوں نے سلمان خان کی فلم بجرنگی بھائی جان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کبھی سلمان خان کی فلم بجرنگی بھائی جان کی کامیابی کی خوشی ان اسٹارز نے مل کر منائی۔

انہوں نے باور کروایا کہ خوف سے آزادی کا مطلب یہ ہے کہ ہم اپنے پڑوسی کے ساتھ زیادہ آرام سے ہیں۔

امیتابھ بچن کا کہنا تھا کہ کسی طرح کے دہشت گرد حملوں کو ہماری کہانیوں کے باہمی رابطے اور یکجہتی کو ختم کرنے کا اختیار نہیں ہونا چاہیے۔