نئے کورونا ویرینٹ کا خطرہ، نیویارک میں ایمرجنسی کا اعلان

November 27, 2021

جنوبی افریقا میں ظاہر ہونے والے کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ ’اومی کرون‘ کے خطرے کے پیش نظر نیویارک میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ایمرجنسی کا اطلاق 3 دسمبر سے ہوگا۔

نیویارک کے گورنر کیتھی ہوچل کے مطابق سردیوں میں نئے ویرینٹ کے خطرے کی علامات دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نیویارک میں ابھی ویرینٹ نہیں پایا گیا، لیکن یہ آرہا ہے، شہر میں 3 دسمبر سے ایمرجنسی نافد کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

دوسری جانب سلطنت عمان نے7 افریقی ممالک سے فضائی رابطہ معطل کردیا

دوحہ میں افریقی ممالک سے قطر پہنچنے والے مسافروں میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے، ایئرپورٹ حکام نے متاثرہ مسافروں کو ملک میں داخل ہونے سےروک دیا۔

افریقی ممالک سے ہالینڈ پہنچنے والے 61 مسافروں میں بھی اومی کرون کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ چیک ری پلک میں ایک شخص میں کورونا کے نئے ویرینٹ کی تشخیص ہوئی ہے۔