برطانیہ آنے والوں کو دوسرے روز پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا، وزیر اعظم

November 27, 2021

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ ’اومی کرون‘ کے پیش نظر کورونا ضوابط سخت کرنے کا اعلان کردیا۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانس نے کہا ہے کہ برطانیہ آنے والوں کو دوسرے روز پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا، پبلک ٹرانسپورٹ اور دکانوں میں ماسک پہننے کے قواعد سخت کیے جائیں گے۔

پریس کانفرنس کے دوران بورس جانس نے کہا کہ کورونا سے متعلق قواعد کا تین ہفتوں کے بعد جائزہ لیا جائے گا، اندازہ نہیں کہ دستیاب ویکسینز نئے ویرینٹ کے خلاف کتنی مؤثر ہوں گی۔

بورس جانسن نے یقین ظاہر کیا کہ ویکسینز کسی حد تک تحفظ ضرور فراہم کریں گی۔