پیرو: میں زلزلے کے شدید جھٹکے، جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

November 28, 2021

فوٹو: فائل

جنوبی امریکا کے ملک پیرو کے شمالی علاقے میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 7.5 ریکارڈ کی گئی۔

امریکی زلزلہ پیما مرکز نے مزید بتایا کہ موصولہ اطلاعات کے مطابق زلزلے کی گہرائی زیر زمین 100 کلومیٹر سے زیادہ تھی۔

ادھر پیرو کے دارا لحکومت لیما سے خبر ایجنسی نے بتایا کہ زلزلے سے کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔