قطر: افغان اور یورپی نمائندوں کی ملاقات، اثاثے و سفارتخانے کھولنے پر گفتگو

November 28, 2021

فوٹو: فائل

قطر میں طالبان وفد اور یورپی یونین نمائندوں کے درمیان ملاقات ہوئی، امارات اسلامیہ کے قطر میں سیاسی دفتر کے ترجمان محمد نعیم کے مطابق یورپی یونین کے وفد کی امارات اسلامیہ کے وفد سے گذشتہ روز ملاقات ہوئی۔

اس ملاقات میں افغان معاشی، سیاسی اور انسانی مسائل پربات چیت ہوئی، کابل میں سفارت خانے کھولنے اور افغان اثاثے جاری کرنے اور انسانی امداد پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

اس سے پہلے امارات اسلامیہ کے وفد نے قطر کے وزیر خارجہ سے بھی ملاقات کی تھی۔

محمد نعیم کے مطابق امارات اسلامیہ کے وفد کی امریکی وفد سے ملاقات پیر کو ہوگی۔