ایٹمی معاہدے کی بحالی، امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات آج سے شروع

November 29, 2021

تہران (اے ایف پی /جنگ نیوز)عالمی ایٹمی معاہدے کی بحالی کے لیے امریکہ اور ایران کے درمیان بالواسطہ مذاکرات پیر کو ویانا میں شروع ہو رہے ہیں۔ اے ایف پی کے مطابق ایران کی طرف سے معطل کیے گئے بالواسطہ مذاکرات پانچ ماہ کے وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہوں گے جن میں بڑی طاقتیں بھی شرکت کریں گی۔مذاکرات کی ناکامی کی صورت کو امریکہ کے پاس ایران کو ایٹم بم کی تیاری سے روکنے کے محدود آپشنز ہوں گے۔اے ایف پی کے مطابق پیر کو ہونے والے مذاکرات ناکام ہونے کی صورت میں امریکہ کے پاس تہران کو جوہری بم بنانے سے روکنے کے آپشنز محدود ہوں گے۔جو بائیڈن نے کہا ہے کہ ’اگر ایران اصل شرائط کی طرف جاتا ہے تو وہ ڈیل کی طرف واپس جانا چاہیں گے۔