آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں برفباری ،شاہراہوں پر ٹریفک جام

November 29, 2021

ویانا(نمائندہ جنگ)آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں کورونا جزوی لاک ڈاؤن کے پانچویں دن موسم سرما کی پہلی برفباری سردی میں اضافہ درجہ حرارت منفی تک جا پہنچا ،کئی شاہراہوں پر ٹریفک جام ہوگیا۔ زیادہ تر لوگوں نے برفباری اور موسم خراب ہونے کی وجہ سے اپنی گاڑیوں میں سفر کرنے کی بجائے پبلک ٹرانسپورٹ کو ترجیح دی۔