برطانیہ،طوفان ’آرون‘ سے ہلاکتوں کی تعداد 3 ہوگئی

November 29, 2021

برطانیہ میں طوفان آرون کے باعث مختلف حادثات میں ہلاک افراد کی تعداد 3 ہوگئی۔ 100 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں نے درخت جڑوں سے اکھاڑ پھینکے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق تیز ہواؤں اور طوفان کے باعث متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا اور ڈھائی لاکھ گھر بجلی سے محروم ہیں۔ مختلف موٹرویز اور شاہراہوں پر درخت گرنے یا برف باری کی وجہ سے گاڑیوں کی آمدورفت میں رکاوٹ بھی دیکھنے میں آئی۔

رپورٹس کے مطابق اتوار کی صبح محکمہ موسمیات کی جانب سے ریڈ الرٹ وارننگ ختم کردی گئی جبکہ درمیانے درجے کی یلو (yellow) وارننگ اب بھی برقرار ہے۔ آج تیز ہواؤں اور برف باری کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔