چند خاندانوں کاسیاست پرقبضہ جمہوریت کااستحصال ہے،سنی تحریک

November 29, 2021

لاہور(خبر نگار)پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ نوجوان ملک و قوم کا مستقبل ہیں ،عملی سیاست میں آگے بڑھیں،ملک میں چند خاندانوں کا سیاست پر قبضہ جمہوریت کا استحصال ہے،جمہوری اداروں کو مستحکم کئے بغیر جمہوریت کو مضبوط نہیں کیا جا سکتا،تعلیم اور انصاف کے بغیرکوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا، یک نصابی تعلیمی نظام ہی معاشرتی تفریق کو ختم کرسکتا ہے، ان خیالات کا اظہار سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے آل پاکستان سنی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر مرکزی رہنما محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ ملک میں موجود مادرپدر آزاد معاشرت کی ہر گز اجازت نہیں دی جا سکتی ۔اس موقع پر صوبائی صدر پنجاب ڈاکٹر حافظ شاہد حسین،ڈویژنل صدر سردار محمد طاہر ڈوگر و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکمرانوں کی انتہاءپسندانہ سوچ خطے کی سالمیت کےلے خطرہ ہے ۔کانفرنس میں محمد نوید قادری، محمد اشرف قادری ، حافظ محمد ذیشان قادری،سید فدا حسین شاہ سمیت دیگر نے بھی خطا ب کیا۔