عوام پرمہنگائی ،بجلی،گیس پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی بجلیاںگرائی جارہی ہیں ،ن لیگ

November 29, 2021

لاہور(خصوصی نمائندہ) مسلم لیگ(ن) کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر ارکان قومی اسمبلی شائستہ پرویز ملک ،علی پرویز ملک سید توصیف شاہ اور ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہا ہے کہ این اے 133کا معرکہ مسلم لیگ ن ہی جیتے گی، موجودہ نا اہل حکمران ملک کا بیڑہ غرق کرنے آئے ہیں،سلیکٹڈ حکمرانوں سے مہنگائی کنٹرول نہیں ہورہی،انہیں جانا ہو گا۔آج مہنگائی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے،موجودہ حالات میں عام آدمی کا جینا دو بھر ہو چکا ہے،ملک میں لاقانونیت، بیروزگاری اور مہنگائی عروج پر ہے۔ صبغت اللہ سلطان،سید توصیف شاہ،سواتی خان سمیت دیگر کی موجودگی میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے۔انہوں نے کہا کہ عوام پر مہنگائی، بجلی، گیس، پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی مسلسل بجلیاں گرائی جارہی ہیں،مہنگائی کا قہر برساتا سورج حکومت کے خاتمے سے ہی غروب ہوگااور بجلی، گیس، پڑول اور ٹیکس ریٹ کی موجودہ سطح پر کاروبار چل سکتا ہے نہ ہی غریب کا گھر، ان کاکہناتھاکہ حکومت اپنے پہلے سال والی غلطیاں دہرا کر پھر قوم اور معیشت کو تباہی کی نئی دلدل میں لیجارہی ہے۔ مزید برآں مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حناپرویز بٹ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) این اے 133سے بھاری مارجن سے سیٹ نکالے گی۔پی ٹی آئی کے بعد پیپلزپارٹی کو ذلت کا سامنا کرنا پڑے گا۔سندھ حکومت کا پیسہ لاہور میں چلانا شرمناک ہے۔بلاول بھٹو کاش یہی پیسہ سندھ کے عوام پر لگاتے تو سندھیوں کو پینے کا پانی مل جاتا۔لاہور مسلم لیگ(ن) کا قلعہ ہے اور ہمیشہ رہے گا۔لوٹے اور نوٹ ووٹ خریدنے میں مدد فراہم نہیں کرسکتے۔عوام پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کی حکومتوں کی جعلسازی سے بخوبی آگاہ ہوچکی ہے۔انہوں نے مزید میاں نوازشریف اورمیاں شہبازشریف نے پاکستان کےلئے گراں قدر خدمات سر انجام دیں ہیں ۔