کے پی ٹی نیٹیو جیٹی پر 6 لین پر مشتمل پُل کی تعمیر کررہا ہے، علی زیدی

November 29, 2021


وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ کارگوز اور ٹریفک کی روانی میں مشکلات کراچی پورٹ ٹرسٹ کے لئے ایک بڑا چیلنج رہا ہے۔

سوشل میڈیا کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں علی زیدی نے کہا کہ ڈھائی سال کی منصوبہ بندی کے بعد کے پی ٹی نیٹیو جیٹی پر چھ لین پر مشتمل پُل کی تعمیر کررہا ہے جو ایسٹ اور ویسٹ وہارف کو آپس میں جوڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ پُل کی تعمیر پر دواعشاریہ تین بلین روپے لاگت آئے گی اور اسے اٹھارہ ماہ میں مکمل کرلیا جائے گا۔