وزیراعظم افسران کے تبادلوں پر نظر ثانی کریں ،وزیراعلیٰ سندھ

November 29, 2021

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سے کہنا چاہتے ہیں افسران کے تبادلوں پر نظر ثانی کریں، افسران کے تبادلے قانون کے مطابق ہونے چاہئیں۔

خیرپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ قانون میں ترامیم ہمیشہ مشاورت سے ہوئی ہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کو افسران کے تبادلوں پر مشاورت کرنی چاہیے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سال 2020 میں قانون پاس ہوا تھا تبادلے مشاورت سے ہوں گے۔