ناگن چورنگی کے قریب آتشزدگی، 35 سےزائد جھگیاں سامان سمیت خاکستر

November 29, 2021

کراچی کےعلاقے ناگن چورنگی کےقریب جھگیوں میں سلنڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی، 35 سےزائد جھگیاں سامان سمیت جل کر خاکستر ہوگئیں،فائربیگیڈکی چھ گاڑیوں نےآگ پر قابو پایا۔

پولیس کا کہنا ہے آگ کسی جھگی میں سلنڈر پھٹنے کے باعث لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے قریب موجود جھگیوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔

آگ لگنےکی اطلاع پر فائر بیگیڈ کی6 گاڑیاں موقع پر پہنچیں، پولیس اور رینجرز کے جوانوں نے بھی ریسکیو کے عمل میں حصہ لیا۔

ریسکیو اداروں کی ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا گیا۔

پولیس نے جھگیوں میں مقیم افراد کو آتشزدگی واقعہ کی مکمل تحقیقات کی یقین دہانی کروادی ہے۔