موسمی تبدیلیوں کی مزاحمت کرنے والے آلو کی پیداوار کی کوششیں

November 30, 2021

بنگور، امریکا (جنگ نیوز) محققین موسمی تبدیلیوں کی مزاحمت کرنے والا آلو پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں جو گرم درجہ حرارت میں بھی مفید ہو۔ گرم درجہ حرا رت کی طوالت سے آلو گل سڑ جاتے اور اپنا معیار برقرار نہیں رکھ پاتے موسمی تبدیلی کے تحت موسلادھار بارشوں کی بھی پیشنگوئی ہے۔ سیلابی کیفیت آلو کی فصل کے لئے تباہ کن ہوگی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آلو کی مختلف اقسام کی پیداوار پر توجہ دینا ہوگی۔ موسمی تبدیلیوں سے گندم اور مکئی سمیت اکثر فصلوں کونقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔