نئی ہاسٹل پالیسی، پنجاب یونیورسٹی طلبا کا احتجاج 7ویں روز بھی جاری رہا

November 30, 2021

لاہور(خبر نگار)نئی ہاسٹل پالیسی کے تحت پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹل سے نکالے جانے والے طلبا کو احتجاج کرتے ہوئے ایک ہفتہ گزر چکا ،7ویں روز بھی طلبا کا وی سی آفس کے باہر کھلے آسمان تلےراتیں گزرتے ہوئے احتجاج کا سلسلہ جاری رہا۔ یونیورسٹی انتظامیہ اور احتجاجی طلبا کے مابین مذاکرات کامیاب نہیں ہو سکے۔