گوہر زمان کو جنرل سیٹ کے لئے جے یوآئی کا ٹکٹ جاری

November 30, 2021

پشاور(جنگ نیوز )جمعیت علمائے اسلام (ف) نے تہکال پایاں کی جنرل سیٹ کیلئے سابق ناظم گوہرزمان کو ٹکٹ جاری کردیا ہے ، صوبائی سینئر رہنماحاجی غلام علی اورسابق ایم پی اے عاطف الرحمان نے سابق ناظم حاجی گوہر زمان کو تہکال پایاں کیلئے جنرل سیٹ کیلئے ٹکٹ جاری کیاجس کے بعد وہ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیں گے۔ اس موقع پر سابق جنرل کونسلر عمرحیات ودیگر علاقہ عمائدین بھی موجود تھے۔